|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

خضدار: پی ڈی ایم کے ضلعی قیادت کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے میراشرف علی مینگل کے رہائش گاہ پر دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندگاں نے شرکت کی۔ اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا قمرالدین نے کی، نظامت کے فرائض مولانا عنایت اللہ رودینی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانا قمرالدین، مولانا عنایت اللہ رودینی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی سے شفیق الرحمٰن ساسولی، محمدایوب عالیزئی، نیشنل پارٹی سے میراشرف علی مینگل، عبدالوہاب غلامانی، مسلم لیگ ن سے میرعبدالرحمن زہری، ایڈوکیٹ عیدمحمد، پی پی پی سے محمدرحیم خدرانی، قدیر احمد اور دیگر کمیٹی ممبران مفتی عبدالقادر، مولانا محمداسحاق، میر عطاء اللہ، میر عبدالحی، میرزاہداحمد شریک تھے۔ 04 اکتوبر کوابتدائی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا مشترکہ اجلاس و پریس کانفرنس کی گئی تھی۔

جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندگان میں سے تین تین اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ آج اس کمیٹی پر مشتمل اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مزید تیاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔1. پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیوں کے تحصیل کابینے اپنے تحصیلوں میں مشترکہ کمیٹی بناکر تیاریوں کو مزید وسعت دیں گے۔2. شیڈول کے مطابق ضلعی قیادت تحصیلوں کا دورہ کریگی۔

3. ہر پارٹی اپنی مدد آپ کے تحت تیاری کرکے 25 اکتوبر کوئٹہ جلسے میں شرکت کریگی۔ 4. جلسے سے ایک / دو دن پہلے مشترکہ ریلی کا انعقاد کیاجائیگا۔ 5. ضلعی قیادت کا آئندہ مشاورتی اجلاس 12 اکتوبر کو ہوگی۔ مزید برآں کہ مختلف تحصیلوں کے دوروں کا شیڈول بھی تیار کیاگیا جو متعلقہ تحصیل کو بذریعہ سرکْلر بھیجی جائیگی۔