لسبیلہ: اوتھل میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،محکمہ ایجوکیشن کا ملازم موہن داس موقع پر جاں بحق اور بلوچستان عوامی پارٹی اوتھل کے رہنما کامریڈولی جاموٹ شدید زخمی،تشویشناک حالت میں کراچی منتقل،پولیس نے ٹرک ڈارئیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹرک میں مین قومی شاہراہ پر مین بازار میں دو الگ الگ موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
جسکے نتیجے میں محکمہ ایجوکیشن اوتھل کا ملازم موہن دا س موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی اوتھل کے رہنما کامریڈولی محمد جاموٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد موہن داس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی ہونے والے کامریڈ ولی محمد جاموٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔
اوتھل پولیس نے ٹرک ڈارئیورطاہراحمد ولدمرادبخش ساکن خضدار کو اپنی حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ جاں بحق ہونے والا ہندونوجوان حال ہی میں محکمہ ایجوکیشن میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی ہونے والی بھرتیوں میں نائب قاصد بھرتی ہوا تھامتوفی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتاتھا اور اسکے دومعصوم چھوٹے بچے بھی ہیں۔ ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک موقع پر جان بحق ساتھی شدید زخمی کراچی منتقل حادثے کا زمہ دار ڈائیور موقع سے فرارہوگیا۔
حادثہ ہفتہ اتوار کی درمیانی شب آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ کے مقام پر ٹرالر نمبر jy1540 اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالرزاق ولد جمعہ قوم جاموٹ موقع پر جان بحق جبکہ اس کا ساتھی حبیب اللہ ولد عبدالرزاق قوم خاصخیلی ساکنان پپرانی شدید زخمی جسے ریسکیو سینٹر ٹیارہ میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا، نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ حادثے کا زمہ دار ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔