خضدار:سیکٹر کمانڈر فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان برگیڈیئر ثا قب مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں مضمر ہے یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور با صلاحیت ہیں خوشی ہے کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے سی پیک کی تکمیل سے یہاں ترقی کی روشنی نمایاں اور ثمرات سے لوگ بھر پور مسفید ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئر اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں یغام پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا
برگیڈیئر ثاقب مرزا نے کہا کہ پاکستان کی تیز تر ترقی دشمن کو سوئی کی طرح چبھ رہی ہے اسلیئے وہ مختلف طریقوں سے ہمیں عدم استحکام کا شکار بنانے کی ناپاک عزائم کے تکمیل کے لئے ہر حربے استعمال کررہی ہے انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے زریعے وار کر رہے ہیں ہائبر وارڈ ایک ایسی جنگ جو بڑی اور چھوٹی قوتیں اپنے مفادات کے لئے مخالف ریاستوں میں اپنے اہداف کے حصول کے لیے شاطرانہ چالوں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے لڑتی ہیں،
برگیڈیئر ثاقب مرزا نے کہا کہ ان حالات سے باخبر رہنے کے لئے ہمیں اپنے نوجوانوں کی ان منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ان کی ذہن سازی کرنے ہوگی الحمد للہ ہمارے نوجوان محب وطن ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اہلیت و قابلیت پر بھر پور فخر ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات ایک کرنا ہوگا
سمینار سے ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ،محمد اکرم، محمد اسرار، سلطان احمد شاہوانی،سرور جاوید،ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ ڈائریکٹر جنرل اوورک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان در اصل وہ بنیادی قومی بیانیہ ہے جو ملک کے تمام مذہبی مسالک سے وابستہ جیدعلما کی یکجہتی اور مذہبی زمہ داری اور مملکت پاکستان سے محبت اور وفاداری کا علمبردار ہے ہم سب پر یہ لاز م ہے
کہ پیغام پاکستان کی روشنی میں اپنی فکر اور رویوں کی اصلاح کرتے ہوئے اس کا پرچار اپنے قول و فعل سے کریں انہوں نے کہا کہ اس بیانیہ کو اپنے نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے اتاکہ ہ وہ اس پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھ سکیں