|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2020

نیشنل پارٹی سندھ کے رہنمائوں اور کارکنوں نے این پی سندھ وحدت کےصدرتاج مری کی قیادت میں سندھ ایکشن کمیٹی کی کال پر منعقد ہونے والےمظاہرےمیں شرکت کی یہ احتجاجی مظاہرہ جزیرہ ڈینگی و بنڈہار سمیت سندھ اور بلوچستان کےساحلوں اور جزیروں پر وفاق کے قبضے کےخلاف کراچی پریس کلب پرمنعقدکیاگیاتھا،

نیشنل پارٹی سندھ کااس سلسلےمیں موقف ہےکہ وفاقی حکومت کایہ اقدام سراسرغیرآئینی ہےاوریہ اقدام قومی وحدتوں کےحقوق پرڈاکہ ذنی کےمترادف ہے نیشنل پارٹی سندھ کےصدرتاج مری نےاس موقع پر میڈیا کےنمائندوں سےبات کرتے ہوئے کہا سندھ و بلوچستان کےلوگ لاوارث نہیں ہیں کہ کوئی ان کی سرزمین پرسازشوں کےزریعے قبضہ جمالے،

انہوں نے کہاہماری جماعت اس سلسلے میں جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گےاور ہمارا یہ بھی مطالبہ ہےکہ اس غیرآئینی آرڈیننس کوفی الفورواپس لیاجائے،ماورائےآئین وقانون اقدامات سے گریز کیاجائے اورطےشدہ آئینی مسائل کومتنازعہ نہ بنایاجائےکیوں کہ اس طرح کےمعاملات کسی بھی طرح ملک اورقوم کےمستقبل کےلیےٹھیک نہیں ہیں۔۔