لسبیلہ پولیس کانسٹیبل کی حالیہ بھرتیوں پر سوائے اقلیت اور خواتین کوٹہ کے باقی تمام بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ممتاز قانون دان امان اللہ کنرانی کی استدعا پر معزز عدالت بلوچستان ہائی کورٹ نے بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
لسبیلہ کے پاس میرٹ پر آنے والے امیدواروں کیساتھ نا انصافی پر ان امیدواروں نے چند دن قبل اپنے وکیل ممتاز قانون دان امان اللہ کنرانی کے زریعے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائ ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے آئ جی پولیس بلوچستان، ڈی آئ جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے لسبیلہ پولیس میں بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا

وقتِ اشاعت : October 21 – 2020