|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2014

کراچی: ہاکس بے روڈ پر مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہاکس بے روڈ پر مشرف کالونی کے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے جب کہ مقابلے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن عابد مچھڑ اپنے 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے، عابد مچھڑ گروپ رینجرز اور پولیس پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 ایس ایم جی بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے رینجرز کا مشرف کالونی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔