قلات: قلات کے آٹھ شہید فٹبالروں کی گیارویں برسی نہایت احترام کے ساتھ یکم نومبر کو منائی جائے گی شہید فٹبالروں میں شہید ماما سیف اللہ،شہید ماسٹر عبدالکریم سمالانی،شہید حافظ محمد انور،شہید ماسٹر عطاء اللہ نیچاری،شہید علی احمد لہڑی،شہید سلیمان آفرید،شہید قاضی محی داین بلوچ،اور شہید ساجد حسین میروانی شامل ہیں۔یادرہیں یکم نومبر 2009کو ہمارے قلات کے فٹبال کلب بابو نوروز فٹبال کلب قلات آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ خضدار میں شرکت کرئے۔
یکم نومبر 2009 کو صبح 9 بجے ویگن میں سوار ہوئے تو صبح قلات سے ٹیم روانہ ہوا تمام کھلاڑی خوشی خوشی اور گپوں اور ٹوک ٹکل میں اپنی شغل کرتے ہوئے خضدار پہنچ گئی اور شام کو ٹیم کا میچ ڈی ایف اے خضدار کے ساتھ میچ ہوا تو ہم ایک ساتھ کمباہنڈ تھے مگر قلات کا ٹیم ڈی ایف اے خضدار سے ہار گئی ٹیم واپسی قلات کیلئے ویگن میں سوار ہوئی تو تمام کھلاڑی واپس قلات کے لئے روانہ ہوئی ویگن جب سوراب کے مقام اور نغاڈ کے مقام پہنچی تو سامنے ہوتے ایک مذدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اور گاڑی خوفناک حادثہ کی شکار ہو گئی تو ویگن میں ہمارے قلات کے تمام کھلاڑی چیخوں پکار کی اور نغاڈ کے آس پاس گھروں سے لوگ مدد کیلئے پہنچی اور کھلاڑیوں کو ویگن سے نکالنے کو پھرپور کوشیش کیئں اور ہمارے کھلاڑیوں کو اپنے گود میں اٹھائے اور گاڈیوں میں زخمیوں کو سوراب اسپتال پہنچی اور موقح پر ہمارے قلات کے ساتھ کھلاڑی شہید ہوئے جن میں ماما سیف اللہ،شہید عطاء اللہ،ماسٹر محمد کریم،شہید ساجد حسین،شہید سلیمان خان آفریدی،شہید قاضی محی داین اور شہید علی احمد شہید ہوئے جبکہ زخمی حافظ محمد انور کو خضدار اسپتال پہنچایا مگر وہ بھی زخمیوں کے تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
یہ تمام کھلاڑی ہمارے اثاثہ تھے جو ہمارے قلات کی امن کی سفیر کی حیثیت رکتے تھے مگر پورے دنیا سے تعزیتی پیغامات انٹر نیٹ اور اخبارات مین کلبوں اور پورے دنیا کی فٹبالروں نے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔لیکن دس سال ہوگئیں مگر حکومت کی جانب سے اب تک ان شہید فٹبالروں کی ورثاہ مین نوکریاں اور نہ ہی امداوی چیک تقسیم کئیں۔لیکن حکومت کو چائے کہ ہمارے شہید فٹبالروں کی ورثاہ میں نوکریاں فراہم کریں۔
اور امداد کا بھی اعلان کریں تاکہ ان کی ورثاہ اپنی پاؤں پر خود کھڑے ہوسکیں۔ان آٹھ شہید فٹبالروں کی دسواں برسی یکم نومبر کو نہایت احترام کے ساتھ منائی جائیگی اور قرآن خوانی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا اور شہیدوں کی ایثال تواب کیلئے خان میر احمد یار خان اسٹیڈیم میں دعا مغفرت کی جائے گی۔قلات کے تمام فٹبالرز یکم نومبر کو شام تین بجے اسٹیڈیم پہنچ جائے اور دعائیہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
دعائیہ توریب سے ڈی ایف اے کے ساپق صدر رشید احمد مینگل، سینیٹر صحافی یوسف مینگل، ارشد خان آفریدی،عبدالواحد بلوچ،عبدالرؤف شاہوانی،محمد اسماعیل حسنی،کوچ فیض جان،میر محمد اکبر رودینی،،عبدالرحمٰن وکی انور نسیم مینگل،موسٰی خان مینگل،اور دیگر فٹبالرز خطاب کرینگے۔