|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2014

پاکستان ميں شدت پسندي کا مقابلہ کرنے کے اقدامات پر اتفاق رائے پيدا کرنے کے ليے ملک کي سياسي اور فوجي قيادت کا اجلاس جاري ہے۔ پشاور ميں آرمي پبلک سکول پر طالبان کے حملے کے بعد، ملک ميں شدت پسندوں کے خالاف متعدِد اقدامات کے حق ميں بحث ہو رہي ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ذرائع ابلاغ کی حکمت عملی پر بھی کئی سوال اٹھائے اور یاد دلایا کہ میڈیا کو شدت پسند تنظیموں کے مؤقف کی تشہیر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ لیکن جنگ کی سی کفیت میں صحافیوں کے لیے ذمےداری اور غیرجانبداری میں توازن پیدا کرنا کس حد تک ممکن ہے ؟ اور ماضی میں بین الاقوامی صحافتی ادارے اس طرح کی صورتحال سے کس طرح نمٹتے رہے ہیں۔