|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2014

ٹیکساس: امریکا میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فاسٹ فوڈ کا روزانہ استعمال اسکول جانے والے  بچوں کی پڑھائی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ امتحان میں کم نمبرز حاصل کرتے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس اور اوہایو کی یونیورسٹیوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے روزانہ فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں وہ اسکول میں پڑھائی کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے بچے ریاضی اور سائنس جیسے مضامین میں کم نمبرز حاصل کرتے ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق فاسٹ فوڈ کی بچوں کی پڑھائی پر اثر انداز ہونے کی سب  بڑی وجہ ان میں غیر معیاری اجزا کا استعمال ہونا ہے کیونکہ فاسٹ فوڈ میں غذائی اجزا خصوصا آئرن جیسے غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔