تربت:بلیدہ کرکٹ بورڈ نے ضلعی انتظامیہ سے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تعاون کی اپیلکی۔جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی نے سپورٹس کمپلکس کی تعمیر اور سپورٹس کے فنڈز کی فراہمی کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ گذشتہ روز چیئرمین ظریف رند کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی سے ملاقات کی جن میں بلیدہ کرکٹ ٹیموں کے کپتان و نمائندگان شریک بھی تھے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بلیدہ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بلیدہ کو دہائیوں سے محروم رکھنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کی نوٹس میں لایا گیا کہ بلیدہ کے نوجوان گزشتہ چار دہائیوں سے باقاعدگی سے کرکٹ اور فٹبال کھیل رہے ہیں مگر تا ہنوز بلیدہ کے کھلاڑیوں کو حکومت و انتظامیہ کی جانب سے ایک روپیہ فنڈ کی تعاون نہیں کی گئی ہے۔ اور تمام ٹیموں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ بلیدہ میونسپل کمیٹی سے زاعمران تک تاہنوز ایک بھی سپورٹس کی گراؤنڈ تک نہیں بنائی گئی ہے۔ علاقائی کھلاڑی سکولوں کی باؤنڈری میں بناء سہولیات کے اپنے کھیل کی سرگرمیاں چلانے پر مجبور ہیں۔ ڈی سی سے استدعا کی گئی کہ بلیدہ کو سپورٹس کمپلکس تعمیر کی جائے۔
ڈی سی کو بلیدہ کی سولہ کرکٹ ٹیموں کو ضلعی یا صوبائی سطح پر بورڈ میں رجسٹرڈ کرنے کی استدعا بھی گئی۔ اور ضلعی و صوبائی سطح کے سپورٹس ایونٹس میں بلیدہ کے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کی گزارش بھی کی گئی۔بلیدہ کرکٹ بورڈ نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو بتایا کہ بلیدہ کے نوجوانوں نے انتہائی کٹھن اور بدامنی کی حالات میں نوجوانوں کو منفی رجحانات سے دور رکھ کر مثبت سماجی سرگرمیوں کی جانب مرکوز رکھا ہے اور بلیدہ زاعمران کے اندر منشیات کے خلاف تحریک میں بھی مرکزی کردار انہی نوجوانوں نے ادا کیا۔ مگر باوجود ان تمام مثبت کاوشوں کے نوجوانوں کو حکام بالاء کی جانب سے عدم توجہی کا شکار بنا کر مایوسی کی طرف دھکیلنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہے۔
بلیدہ کے کھلاڑیوں نے ڈی سی کیچ جناب محمد الیاس کبزئی صاحب کو اپنے گذارشات پیش کرکہ امید ظاہر کی کہ وہ بلیدہ کے نوجوانوں کی جلد داد رسی کریں گے۔ جس پر ڈی سی صاحب نے یقین دلایا کہ بلیدہ کے ٹیموں کی رجسٹریشن سمیت سپورٹس کمپلکس کی تعمیر اور سپورٹس کے فنڈز کیلئے حکام بالاء تک بلیدہ کرکٹ بورڈ کی گزارشات پہنچا دینگے اور جو مسائل انکے دائرہ کار میں حل ہو سکتے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل بھی کیا جائیگا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر صاحب نے کمشنر مکران طارق قمر کو بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکہ بلیدہ کے نوجوانوں کا پیغام پہنچایا اور بلیدہ کرکٹ بورڈ کی درخواست کو ان تک پہنچانے کا اعادہ بھی کیا۔