کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نواب اکبر خان بگٹی کی اہلیہ اور جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی والدہ کی آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں تدفین کردی گئی۔ نواب بگٹی کی اہلیہ طویل علالت کے باعث گزشتہ روز سی ایم ایچ کوئٹہ میں انتقال کر گئی تھی۔ جمعہ کو ان کی لاش خصوصی طیارے کے ذریعے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی پہنچائی گئی ۔ میت کے ہمراہ کوئٹہ سے سترہ افراد بھی گئے۔ بعد ازاں میت نواب قلعہ ڈیرہ بگٹی پہنچائی گئی جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی، نوابزادہ گہرام ، نوابزادہ مرتضیٰ، ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے افسران ، قبائلی عمائدین اور چھ ہزار سے زائد افرا دنے شرکت کی۔ دریں اثناء آج بروز ہفتے کو صبح گیارہ بجے سے پانچ بجے تک فاتحہ خوانی ہوگی۔