|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ،ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس 31دسمبر 2020کو ختم ہوچکا، پی ٹی آئی کو علم ہے کہ جزائر آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ان کے پاس اکثریت نہیں اور نہ ہی متنازعہ آرڈیننس پر ان کیاتحادی انکا ساتھ دینگے اب جزائر آرڈیننس کو ختم کیا جاناچاہیئے۔

جزائر سے متعلق غیر آئینی آرڈیننس ستمبر 2020کو جاری کیاگیا آئین دشمن وفاقی حکومت نے آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا، سندھ حکومت کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میڈیا سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ناکام اور نکمی جمہور دشمن آئین شکن وفاقی حکومت ہے۔

امید ہے کہ اب وفاقی حکومت اپنی کارکردگی پر توجہ دیگی انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 1853کا جیل ایکٹ نافذ ہے سندھ میں جیل اور قیدیوں سے متعلق نیا پروگریسو قانون بنایاگیا ہے سندھ حکومت نے جیل سے متعلق نئے قانون پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے مروجہ جیل قانون کے تحت سندھ حکومت نے آٹھ بیمار سزا یافتہ قیدیوں کو چار ماہ کے لئے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نے جیل کا قانون بناکر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے سندھ اسمبلی کا اجلاس چھ جنوری کو بلایاگیاہے سندھ حکومت نے سینتھٹک ڈرگس کیاستعمال پر سزا کا قانون بھی بنایا ہے آئس اور دیگر نئے قسم کے نشے پر نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرکیسزا ہوسکے گی سندھ کی جیلوں میں زیر سماعت مقدمات میں گرفتارقیدیوں کی بڑی تعداد ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ ہم کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لارہے ہیں۔

ایف آئی آر کا مطلب گرفتاری نہیں ہوتا پاکستان میں عدالتوں نے مقدمات وگرفتاری سیمتعلق اصول وضع کیے ہیں پولیس گرفتاری تب کرے جب ٹھوس شواہد ہوں ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتاری نہیں ہونی چاہیے کرمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے ترامیم جلد کابینہ اور پھر اسمبلی میں لارہے ہیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف عدالت کی اجازت سے پاکستان سے باہر علاج کی غرض سے گئے ہیں۔

وہ کب واپس آئیں گے وہ خود زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں پی ٹی آئی نے ووٹ لینے کی خاطر اسٹیل مل سے مزدورں کیساتھ وعدے کییاب حکومت میں آگئے ہیں تو اسٹیل مل کے مزدورں کاساتھ دینے کے بجائے انہیں بیروزگار کررہے ہیں ہم مزدور دشمن پالیسی کو چلنے نہیں دینگے پی ٹی آئی کی اے ٹی ایمز کو اسٹیل مل کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرنے نہیں دینگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اسٹیل مل کے مزدوروں کے متعلق وزیراعلی نے کمیٹی بنائی ہے۔

اگلے ہفتے وفاقی حکومت کوخط لکھیں گے اسٹیل ملزکی زمین کسی اے ٹی ایم کودینے نہیں دیں گے پی ڈی ایم نے ثابت کیا کہ جمہوریت کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ہم سیاسی مخالفین کے لئے کھلا میدان نہیں چھوڑینگے یہ طے ہے کہ عمران خان کی حکومت سے عوام کی جان چھڑانے کے لئے ہر طریقہ کار اختیار کرینگے وفاقی وزراء ٹوئٹر سے باہر نکل کر عوام کے لئے کام کریں تو ملک اور عوام کا کچھ بھلا ہوگا۔

ورنہ جوں کا توں رہیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جزائر سے متعلق غیر آئینی آرڈیننس ستمبر 2020کو جاری کیاگیا آئین دشمن وفاقی حکومت نے آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس 31دسمبر 2020کو ختم ہوچکاہے پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ جزائر آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ان کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے پی ٹی آئی کو یہ بھی علم ہے کہ آرڈیننس پر ان کیاتحادی بھی انکا ساتھ نہیں دینگے اب جزائر آرڈیننس کو ختم کیا جاناچاہیئے۔