کوئٹہ(اے پی پی)کوئٹہ کے نومنتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مصروف ترین شاہراہ جناح روڈ ،میزان چوک پر جلسے جلسوں پر پاپندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن جمہوری احتجاج ہر فرد کا آئنی حق ہے تاہم کسی ایسے عمل کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے عام شہری مشکلات کا شکار ہو،میزان مارکیٹ کی جگہ خوبصورت پارک بنائیں گے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں سڑک کے بجائے اپنے جلسے وہی پر کریں ،کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام گیراج کو شہر سے باہر منتقل کرینگے ۔ماضی میں کوئٹہ شہر میں شروع کیا گیاسوریج نظام میں بہت سے نقائص ہیں ،بدعنوانی کا خاتمہ کرکے کوئٹہ شہر کو مثالی شہر بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی طور پرسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نو منتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ شہر میں گوناگوں مسائل ہیں دن رات ایک کرکے حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔میزان مارکیٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ میزان مارکیٹ کی جگہ کوئٹہ کے شہریوں کے لیے خوبصورت پارک بنائینگے اس پارک کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو تفریحی مواقع ملے گے جبکہ میزان چوک پر ٹریفک کو بند کرکے جلسے کرنے والے روڈ بند کرنے کی بجائے میزان پارک میں ہی جلسے کرینگے۔کوئٹہ شہر میں ٹریفک سگنل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم لاہور کراچی اور اسلام آباد طرز کے ٹریفک سگنل بنائیں گے اور کوئٹہ میں چلنے والے بڑے بڑے بسوں کی بجائے منی ویگنوں کو متعارف کروائینگے تاکہ کوئٹہ میں ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پایا جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو ایک لاکھ آبادی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا آج30لاکھ آبادی پہنچ گئی جس کی وجہ سے ٹریفک جام اور دوسرے مسائل سے شہری پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ خوبصوتی کے لیے ضروری ہے کہ شہر میں واقع گیراجوں کو شہر سے باہر منتقل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ میں پانی کی سطح پر انتہائی نیچے گر گی ہے ایک ہزار فٹ سے پینے کا پانی نکالا جارہا ہے نئے ڈیم بنائیں گے تاکہ پانی کے سطح کو مزید نیچے گرنے سے بچایا جاسکیں ۔کوئٹہ میں جاری سویج نظام کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی میں شرو ع کیا ہوا سوریج منصوبے میں بہت سے نقائص ہے آئندہ جو بھی منصوبہ بنائیں گے ایک تو اسکو بدعنوانی سے بچائیں گے دوسرا بہترین منصوبہ بندی کرینگے