|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2015

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے گوادر کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں سے 20 سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق گوادر ورکنگ گروپ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے اجلاس میں چینی حکام کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کی تعمیر وترقی اور اس کی آپریٹنگ سے منسلک کمپنیوں کے لئے ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس کے ذریعے انھیں ٹیکسوں سے چھوٹ حاصل ہو۔ جس پر پاکستانی حکام نے رضامندی ظاہر کردی۔ گوادر کی تعمیرو ترقی کے لیے مشینری، آلات اور ایسی تمام اشیا جو درآمد کی جائیں گی، ان کو کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت اور منصوبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے گوادر میں ایک دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔