|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2015

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)خواتین اور اقلیتوں کے مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر کوئٹہ میں سیمینار ہوا، سیمینار کا انجام فلاحی تنظیم ترقی فاؤنڈیشن نے کیاتھا، سیمینار سے سیکرٹری وویمن افیئرزبلوچستان حیدر علی شکوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی عائشہ ودود اور معروف سماجی شخصیات ثریا الادین ، ڈاکٹر عطاء الرحمن برکت شاہ کاکڑ صائمہ ہارون اور ایڈوکیٹ رحیم کامران نے کہا کہ بلوچستان بدقسمتی سے دنیا کے ان خطوں میں شامل ہے جہاں 80فیصد لڑکیاں اسکول کی سطح تک بھی تعلیم کی کمی نہیں کرپاتیں، انہوں نے بتایا کہ ملک کی آبادی کا 51فیصد ہونے کے ناطے خواتین کو معاشرے سے رویوں کو تبدیل کرنے کی سوچ رکھنے کے بجائے معاشرے کے رویوں کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے، مقررین نے کہا کہ خواتین کو خود انحصار بنانے کیلئے ہم کو گھریلو صوبائی اورقومی سطح تک پھیلانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق سب سے پہلے اسلام نے دیا لیکن آج بنیاد پرستی اور مذہبی جنونیت کو ایک مذہب سے منسلک کرنا درست نہیں، سیمینار سے مقررین نے پاکستانی خواتین کے مسائل غربت بیماری ناخواندگی رسم ورواج اور کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی