|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2015

سبی: بختیارآباد کے قریب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ سبی کے قریب بختیارآباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹریک کا 2 فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد پنجاب اور سندھ سے آٓنے والی ٹرینوں کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی گئیں اور 2 گھنٹے میں مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا۔