دالبندین (محمد بخش بلوچ )ایک مہینے گزرنے کے باوجود تاحال سکھ تاجر بازیاب نہ ہوسکا، علاقے کے قبائلی عمائدین عوامی نمائندے سول سوسائٹی اور ہندو پنچائیت کا احتجاج دم توڑ گیا، ضلعی انتظامیہ حسب روایت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ،ہندو برادری میں تشویش کی لہر ، تفصیلات کے مطابق ایک مہینے قبل دالبندین ڈارو بازار سے سکھ تاجر سردار منیش سنگھ کو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے، اغواء کے خلاف دالبندین کے مختلف سیاسی پارٹیوں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین نے شدید احتجاج کیا اور ہندو پنچائیت نے مسلسل 15دن تک اپنی دکانیں بند کر دی ، مگر تمام تر عوامی احتجاج بے سود ثابت ہوئے، دوسری جانب علاقے کے قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں کی کوششیں بھی دم توڑ گئیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پولیس حسب روایت خواب خرگوش کا مزہ لیتی رہی سکھ تاجر کی عدم بازیابی سے اقلیتی برادری میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔