|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2015

کوئٹہ: فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں 15 مشتبہافرادہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق پیر کو بسیمہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 15 افرادہلاککردیا۔مقابلے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق شرپسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ایف سی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔تاہم آزادانہ ذرائع سے ایف سی کے اس دعویٰ کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔