|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2015

کوئٹہ:صوبائی الیکشن کمیشن سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سینٹ میں خالی ہونیوالی 17 نشستوں کیلئے مجموعی طورپر 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل 19 اور 20 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید سلطان بایزید نے بتایا کہ بلوچستان سے سینٹ میں خالی ہونیوالی 7 جنرل 2 ٹیکنوکریٹ 2 خواتین اور ایک اقلیت کی نشست کیلئے بلوچستان سے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جس میں جنرل کی نشست کیلئے 19 امیدواروں جن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری ‘ نیشنل پارٹی کے میرحاصل خان بزنجو ‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان کاکڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار یعقوب خان ناصر ‘ میر نعمت اللہ زہری ‘ میریوسف بادینی ‘ عبدالرؤف ‘فائق جمالی ‘ احمد خان ‘ مولانا انوارالدین ‘ سردار محمد اعظم موسیٰ خیل ‘ عرفان عزیز کرد ‘ ڈاکٹریاسین بلوچ ‘ میر افضل خان مندوخیل ‘ جان محمد اچکزئی ‘ محمد اسلم بلیدی ‘ محمد کبیر محمد شہی اور حسن اسلام شامل ہیں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے حافظ حسین احمد ‘ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ‘ نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی ‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر مناف ترین ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نصیب اللہ بازئی ‘ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر یاسین بلوچ ‘آزاد امیدوار بسنت لعل گلشن ‘ مسلم لیگ (ن) کے انجینئر آغا شہباز خان درانی ‘ نیشنل پارٹی کے مختار احمد شامل ہیں خواتین کی نشست پر 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کلثوم پروین ‘ جمعیت علماء اسلام کی نسرین الرحمان کھیتران ‘ نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید ‘پشتونخواملی عوامی پارٹی گل بشرا‘ جمعیت علماء اسلام کی رابعہ یاسمین جبکہ ثناء جمالی آزاد امیدوار کی حیثیت سے شامل ہیں اقلیت کی نشست کیلئے مجموعی طورپر 8 امیدوار سامنے آئے جن میں جمعیت علماء اسلام کے ایمن داس اور عدیل عزیز ‘نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار اور ڈاکٹرمہن کمار ‘پشتونخواملی عوامی پارٹی کی روشن خورشید بروچہ ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دنیش کمار اور کنول ولسن جبکہ بسنت لعل گلشن نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 18 اور 19 فرور ی کو کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ لیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر صوبائی الیکشن کمیشن صوبہ میں سینٹ انتخابات کے انعقاد کی مکمل تیاریاں کر چکا ہے ۔