راولپنڈی: پاک افغان سیاسی و عسکری قیادت نے ایک بار پھر دونوں ملکوں کی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سمیت سرحدی انتظامات کو بھی سراہا گیا ہے۔
پاک افغان سیاسی وعسکری قیادت نے سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا جب کہ ان اہم ملاقاتوں میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق
وقتِ اشاعت : February 17 – 2015