کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آزاد رکن نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سینیٹ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی غیر مشروط حمایت کردی۔ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے اتحادی رکن نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعیت علماء اسلام کے سینیٹ امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے اس سے قبل بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے اپنااستعفیٰ جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت کو ارسال کیا تھا۔ دریں اثناء پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے صدرو جمعیت علمااسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کا سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ٹیلی فونک رابطہ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ انتخابات میں حمایت پر نواب اسلم رئیسانی کا شکریہ ادا کیا۔ ہفتے کے روز بلوچستان اسمبلی میں آزاد رکن سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی قیادت میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، اراکین اسمبلی حاجی نواز کاکڑ، اصغر ترین، یونس عزیز زہری، سابق صوبائی وزراغلام سرور موسی خیل۔
حاجی عین اللہ شمس ودیگر نے سراوان ہاس کوئٹہ میں ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی رہنماں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی۔ملاقات میں پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے صدرو جمعیت علمااسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ٹیلی فونک رابطے کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے معاملات پر بات چیت کی دونوں رہنماں میں مستقبل میں بھی سیاسی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔