|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2021

خضدار: بی ایس او (پجار) خضدار زون کے سابق صدر کریم جتک کے بڑے بھائی کو صرف اس بنیاد پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا کیونکہ ان کا تعلق جتک قبیلہ سے تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے قبائل کو ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان کیاجا رہا ہے جو کہ نہ صرف افسوسناک عمل ہے۔

بلکہ یہ عمل بلوچستان کے امن کے لئے ناسور ہے جو ایک بار بگڑ گیا تو دوبارہ اسے سدھارنے کا موقع کسی کو نہیں ملے گا مقررین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک جانب ایک شریف اور غیر جانبدار شہری کو دن دھاڑے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تو دوسری جانب متعلقہ انتظامیہ ورثاء کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے بھی گریزاں ہے۔

اور اسی طرح دن دھاڑے ایک نوجوان کو شہید کرکے دیدہ دلیری سے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف بھی گنداوہ انتظامیہ کاروائی کرنے سے پس و پیش سے کام لے رہی ہے بی ایس او پوری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

اور ہم گنداوہ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایک بے گناہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ہم احتجاج کے دوسرے زرائع جس میں پریس کانفرنس،روڈ بلاک،لانگ مارچ وغیرہ شامل ہیں کو استعمال کرینگے ہم متاثرہ خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہے۔