|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2015

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)نصیرآباد کے چھتر میں سات روز قبل ہائی ٹرانسمیشن کے اڑائے جانے والے دو کھمبوں کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہ سکا سخت سیکورٹی میں این ٹی ڈی سی کی ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جس سے بلوچستان کے 29اضلاع کو بجلی کی سپلائی شدید متاثر ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے گڈوتھرمل پاور سے بلوچستان کے 29اضلاع کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبوں کو نصیرآباد کے علاقے فلیجی میں اڑا دیئے گئے تھے سات روز گزرنے کے باوجود تاہم مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے جس کی مرمت کا کام این ٹی ڈی سی کی ماہرین کی ٹیموں نے پولیس سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کی موجودگی میں جاری ہے جس سے بلوچستان کے 29اضلاع میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق دو تین روز میں کام مکمل کر لیا جائے گا۔