اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سینٹر برائے افغانستان ، مشرق وسطی اور افریقہ (کیمیہ) نے جمہوریہ جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر سفیر، میتھوزولی میڈیکیزا کی میزبانی کی۔ سفیر اعزاز احمد چوہدری ، ڈائریکٹر جنرل ، آئی ایس ایس آئی ، سفیر خالد محمود ، چیئرمین ، بی او جی آئی ایس ایس آئی ، محترمہ آمنہ خان ڈائریکٹر کیمیہ ، اور ٹیم کیمیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس ایس آئی، سفیر اعزاز احمد چوہدری نے سفیر میڈیکیزا کا استقبال کیا اور انہیں آئی ایس ایس آئی کے ڈھانچے اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سفیر چوہدری نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔محترمہ آمنہ خان نے سینٹر کے کام پریزنٹیشن دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی اور تحقیقی باہمی تعلقات پاک، جنوبی افریقہ کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
سفیر میتھوزیلی میڈیکیزا نے کیمیہ اور آئی ایس ایس آئی کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینٹر کے کام کو سراہا اس کام سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ پاکستان کی “انگیج افریقہ” پالیسی کس طرح وسیع تر اصطلاتوں میں سامنے آئے گی۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے آئی ایس ایس آئی اور معروف جنوبی افریقی تحقیقی اداروں کے مابین باہمی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
رواں سال جنوری میں نافذ ہونے والے افریقی کونٹینینٹل فری ٹریڈ معاہدے (اے ایف سی ایف ٹی اے) کے بارے میں بات کرتے ہوئے سفیر میڈیکیزا نے کہا کہ یہ معاہدہ تجارت کی بنیاد پر تعلقات کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ کی وجہ سے افریقہ خصوصا جنوبی افریقہ کے لئے افغانستان میں امن بہت ضروری ہے۔
سفیر مادکیزہ کے آئی ایس ایس آئی کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، بی او جی آئی ایس ایس آئی کے چیئرمین ، سفیر خالد محمود نے کہا کہ افریقہ تک رسائی انسٹیٹیوٹ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے کیونکہ پاکستان اور افریقہ دونوں کے مابین ایک گہرا تعلق ہے۔ جس کو پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی کے ذریعے نء بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔