اسلام آباد: سیکٹر ایف 8 میں غیر ملکی خاتون صحافی اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی بیورو چیف روسی خاتون صحافی ماریہ گیلینیو کی دفتر میں اچانک بگڑ گئی، دفتری عملے نے انہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موت سے قبل ماریہ میں دل کے دورے اور فالج کی علامات پائی گئی ہیں جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ موت سے قبل ان کے دماغ کی رگ بند ہوگئی تھی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو اس کے شوہر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون صحافی اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائی گئیں
وقتِ اشاعت : February 23 – 2015