اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند رہنما بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما بھارت جاتے ہیں اور ان سے ہدایات لیتے ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہوتے ہی بھارت نے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات پر پاکستان سے رابطے منسوخ کردیے بھارت نے آپریشن ضرب عضب کے بعد ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر پریشر بڑھا دیا طالبان پر بلواسطہ اور بلاواسطہ دباؤ کم کرنے کیلئے بھارت مشرقی سرحد پر پاکستان کو مصروف کررہا ہے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے باوجود مشرقی سرحد پر اشتعال انگیز ی ناقابل فہم ہے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نظرآتا ہے بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے سمجھوتہ ایکسپریس اور کشتی کاواقعہ اس کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کو اس کی زبان میں بھی سمجھا سکتا ہے عالمی فورم پر بھی ثابت کرسکتے ہیں کہ حالیہ واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی کوششوں کا بھی علم ہے ۔
بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند بھارت جاکر ان سے ہدایات لیتے ہیں، خواجہ آصف
وقتِ اشاعت : February 23 – 2015