کینبرا: ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی ریکارڈ ساز اننگ کی بدولت زمبابوے کو میچ میں جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت بیٹںگ کا فیصلہ کیا تو اننگ کی دوسری ہی گیند پر ڈیوین اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد گیل کو کریز پر مارلن سیمیولز نے جوائن اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
ریکارڈ ساز اننگ کے دوران کرس گیل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی، اس دوران انہوں نے 16 چھکےمار کر ون ڈے کرکٹ کی ایک اننگزمیں سب سےزیادہ چھکےلگانے کاریکارڈ برابر کرڈالا۔
مارلن سیمیولزکےساتھ مل کرکرس گیل نے ورلڈکپ کی سب سے بہترین 372 رنز کی شراکت کاریکارڈ بھی بنا دیا، پرانا ریکارڈ 318 رنزکا تھا جو ہندوستان کے سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ نےسری لنکا کے خلاف 1999 میں بنایا تھا۔
یہ ناصرف ورلڈ کپ ایک روزہ کرکٹ میں بھی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔
اس سے قبل بھی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہندوستانی ٹیم کے پاس تھا جہاں سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈراوڈ نے دوسری وکٹ کے لیے 331 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا، تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔
ماہرین کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کی ٹیم کو خطرناک قرار دے رہے ہیں ۔
زمبابوے نے پہلے میچ میں جنوبی افریقا سے 62رنز سے شکست تو کھائی لیکن باؤلنگ اور پھر بیٹنگ میں اپنا زور ضرور دکھایا اس کے بعد زمبابوے نے یو اے ای کو 6وکٹوں سے شکست دی ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے میچ میں آئرلینڈ نے 4وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دی۔
کالی آندھی نے دوسرے میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا اور 150رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ۔۔
ورلڈ کپ کے پول اے میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے جس نے تین میچ کھیلے اور تینوں جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ پول اے میں ہندوستان 4پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پرہے جس نے دو میچ کھیلے اور دونوں جیتے۔
گیل کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری
وقتِ اشاعت : February 24 – 2015