|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2015

کوئٹہ میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف موثر کارروائی نہہونے سے شہرمیں ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔کوئٹہ شہر کے وسط اور گردونواح میں شہری اپنی گاڑیاں سڑک کنارے توکبھی درمیان میں کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ‘ غیر قانونی اور اسمگل شدہ گاڑیاں بھی سر عام سڑکوں پرگھوم رہی ہیں جس کے باعث شہر کے ٹریفک کا نظام انتہائی نہ گفتہ بہ ہوچکاہے‘‘ٹریفک پولیس اورمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے موثر اقدمات کرے جس کے لئے ضروری ہے کہ غیرقانونی طور پر کار یا موٹر سائیکل پارک کرنے والوں کوجرمانے اور سزائیں دی جائیں ‘ یہ بات عام ہے کہ ترقیاتی ممالک میں یہی ڈرائیور اور یہاں بسنے والے افراد قوانین کی سو فیصد پاسداری کرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ حکومتی رٹ اور سخت قوانین ہیں جس پر کسی بھیحال میں سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ‘ اگر یہاں قوانین کو سخت اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہاں ایسے چھوٹے مسائل ہفتوں اور مہینوں میں حل نہ ہوجائیں ۔