کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بھر میں مدارس کی چھان بین کا عمل شروع کردیا گیا، سروے کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر رجسٹرڈ مدارس اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی کے مطابق بلوچستان میں 2441 مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد معلوم کرنے کیلئے تمام اضلاع مین ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں سروے کرایا جارہا ہے ۔ سروے مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ہمیں ایک پرفارما بجھوایا جارہا ہے جس میں تمام مدارس کے کوائف درج کئے جائیں گے۔مدارس میں موجود غیر ملکیوں کے کوائف بھی جمع کرائے جارہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں پانچ ہزار غیر ملکی طلباء مدارس میں زیر تعلیم ہیں اور ان میں بیشتر افغان طلباء ہیں۔ سروے مکمل ہونے کے بعد غیر رجسٹرڈ مدارس اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔