|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)برفباری اور بارش کے بعد کوئٹہ ، قلات اور زیارت میں موسم مزید سرد ہو گیا ۔زیارت میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ قلات میں منفی 4 اورنوکنڈی میں2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 5،ژڑوب میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہے گی اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ،ژوب اور مکران ڈویژن میں مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔