|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2015

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 62 پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 59 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 12 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جانے والی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔