چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ شہید اسد خان اچکزئی کی شہادت ان شہد اکی تسلسل ہے جنہوں نے فکر باچاخان وطن کی ننگ و ناموس اقدار وروایات کلتور کی تحفظ کی خاطر تو جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن اغیار کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئیاب تک کے تفتیش کے دوران ملزم سے لئے گئے بیانات کی ایک دوسرے سے کوئی کڑی نہیں مل پا رہی ہے۔
جس پر ہمیں شدید تحفظات اور شکوک شبہات ہیں لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسد خان اچکزئی کے واقعے کی ہائی کورٹ کے معززجج کی سر براہی میں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے جو ان تمام کرداروں اور پس پردہ محرکات کو منظر عام پر لائیں جو اس انسانیت سوز درد ناک واقعہ میں ملوث رہے ہیں ان خیات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چمن میں شہید اسدخان اچکزئی کے فاتحہ کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی صاحب جان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر معصوم شاہ باچاجاوید کاکڑکے علاؤہ ضلع وتحصیل ذمہ داران وکارکنان کثیر تعداد میں موجودتھی اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔
اور سنیٹ کیچئیر مین وڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی یوسف رضا گیلانی اورغفورحیدری کو ووٹ کریگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام آئین کی بالادستی جمہور کی حکمرانی کیلئے میدان عمل میں نکلی ہیاس سے پہلے وہ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مردہ کاریز شہدا قبرستان میں شہید اسد خان اچکزئی شہید جیلانی خان اچکزئی شہید عسکر خان اچکزئی کے قبروں پرحاضری دی پھولوں کے چادر چڑھائے اور دعائے مغفرت کی گئی ۔