امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سےملاقات کی اور افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
زلمےخلیل زاد قطرمیں طالبان سےملاقات کےبعدگذشتہ روزکابل پہنچے،جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان صدرکے ساتھ امن عمل سےمتعلق تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عبداللہ عبداللہ کا کہناہے کہ ملاقات میں زلمےخلیل زادکے ساتھ امن عمل ، نئے اقدامات ، اور تازہ ترین سیاسی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا اور سیاسی حل اور امن کی کوششوں میں تیزی لانے کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔