ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ وینس فارم ہاؤس ملتان منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین علامہ اقبال وسیم، نائب صدر حاجی اللہ وسایا خاں لنگاہ، ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، قاضی عبدالوحید، ریاض حسین کھرل۔
مہر ربنواز چاون، جام یاسر ایڈووکیٹ، احسان خاں چنگوانی، ڈاکٹر ہاشم بھٹہ، اشرف خاں لنگاہ، عبدالرزاق راجپوت، صابر حسین گھلو، میڈم روبینہ بخآری، عبدالقیوم شاکر، اعجازِ الرحمان، جاوید لنگاہ، ملک طلال زوہیب وینس ایڈووکیٹ، خالد نواز راہی، جام ندیم جھلڑن، ریاض احمد، ملک یقوب وینس اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 اپریل کو ملتان میں بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی برسی۔
اور پارٹی کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر رہبرِ سرائیکستان کانفرنس ایس او پیز کے ساتھ منعقد کی جائے گی جس میں سندھ سرائیکی بلوچ قوم پرست رہنماء کارکنان و عہدیداران بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے 7 اپریل سے قبل اور بعد میں مقامی یونٹوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی سطح پر بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی برسی اور یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات منعقد کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرائیکی پارٹی کا انٹراپارٹی الیکشن برسی کی تقریب کے بعد جلد منعقد کیا جائے گا تمام یونٹوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر صوبائی ڈویڑنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر اپنی پارٹی کی باڈی مکمل کر کے مرکزی سیکرٹریٹ کو مطلع کریں تاکہ کارکنان کو نوٹیفکیشن جاری کیے جاسکیں مرکزی سطح پر انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنان کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ مرکز کے الیکشن مکمل کراکر الیکشن کمیشن کو مطلع کیا سکے۔
پارٹی کے داخلی امور اور انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے پانچ رکنی کور کمیٹی ممتاز ڈاہر کی سربراہی میں قائم کی گئی جسکے ممبران علامہ اقبال وسیم، حاجی اللہ وسایا خاں، قاضی عبدالوحید اور ریاض حسین کھرل صاحب ہونگے جو 7 اپریل تک تمام داخلی امور طایہ کریں گے اور 7 اپریل کے بعد انٹراپارٹی الیکشن سے قبل تمام معاملات طے کریں گے۔
اجلاس میں قراردادیں بھی پاس کی گئی کہ موجودہ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ میں سرائیکی صوبہ کا بل لائے کیونکہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے اپنے منشور میں سرائیکی صوبے کے قیام کو شامل کیا ہوا ہے آئندہ انتخابات میں اپنے تمام دوست دشمن جماعتوں کے امتحان ہونگے۔
اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کسی بھی گریٹر پنجاب کے خواب دیکھنے والوں کی اجلاس میں بھرپور نفی کی گئی اجلاس میں سرائیکی خطہ میں مزید پنجابی آباد کاری کی بھرپور مخالفت کی گئی اجلاس میں سرائیکی رہنماء اختر جاوید لنگاہ، جام نذیر جھلنڑ اور ریاض احمد نے پاکستان سرائیکی پارٹی میں دوستوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔