کوئٹہ:جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پشتون قومی جرگہ کے کنونیئر نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلوچستان کے تمام قبائلیوں اور سیاسی جماعتوں کو ایک جرگے کی شکل میں صوبے کی عوام کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔
بلوچ اور پشتون ایک دوسرے کے دکھ اور تکلیف کو اپنا سمجھتے ہوئے جب ااگے بڑھیںگے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنے وطن اور وسائل سے بے دخل نہیں کر سکتی انہوں نے قلات اور قلعہ سیف اللہ میں جرگوں کی تجویز کو خوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں جرگہ منعقد ہونے چاہئیں جس سے ہمارے درمیان دوریوں اور نفرتوں کا خاتمہ ہوگا ۔
اور ہم ایک دوسرے کے قریب سے قریب تر ہوںگے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈی ایچ اے دیگر صوبوں کی طرح نہیں 70 فیصد الاٹیز کا تعلق بلوچستان سے نہیں ہے ان کے اانے سے کوئٹہ کے لوگ اقلیت میں تبدیل ہوجائینگے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں ااگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔