|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2021

تربت :نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر حملہ۔ خود محفوظ رہے گاڈی کو نقصان پہنچا۔اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آپسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت کی گاڈی پر حملہ کیا جس میں گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ پارٹی زرائع کے مطابق وہ 23 مئی کو ہونے والے گرینڈ شمولیت تقریب کے سلسلے میں جھنڈا اور بینرز لگانے کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے

کہ کہدہ یوسف محکہ میں گھر کے قریب ان کی بلٹ پروف گاڈی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ دریں اثناء نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور، نائب صدر طارق بابل، جنرل سیکرٹری فضل کریم، سابق ضلعی صدر محمد جان دشتی، محمد طاہر، تحصیل تربت کے سابق صدر قادر بخش بلوچ نے سید. ملا. برکت پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بی این پی عوامی نے ملا برکت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سید ملا برکت پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے بزدلانہ حرکتوں سے کسی صورت سیاسی ورکر کو سیاسی عمل سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا

 

اور ملزمان کی پوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہاگیا کہ بزدلانہ حملوں سے پارٹی اپنے سیاسی و فکر موقف سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہوگی اور پارٹی اپنے سیاسی و قومی رہنماوں اور کارکنوں کے دفاع کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر قاتلانہ حملے اور دھشت گردی کے خلاف بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا

بیان میں کہاگیا کہ یہ حکومت اور اس کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حملہ کرنے والے دھشت گردوں کا سراغ لگائیں اور دھشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر حملے اور اس کے ردعمل میں سیاسی احتجاج کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کیا جائے گا بیان میں کہاگیا نیشنل پارٹی کیچ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام پروگرام ہونگے پارٹی کارکن حوصلہ اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پروگراموں کو کامیاب بنانے میں اپنا تنظیمی سیاسی و قومی کردار ادا کریں۔