گوادر:گوادر شہر سمیت پورے ضلع میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری۔ ایک گھنٹہ بھی شہر میں پوری طرح بجلی سپلائی نہیں کی جاتی ۔ رات کے تین بجتے ہی شہر کی بجلی بند کردی جاتی ہے، عوام انتہائی تکلیف سے گزرتے ہیں ، رات کو بھی نیند غارت ہوجاتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ و عوامی نمائندگان خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں رات گئے کیسکو کی جانب سے بلاجواز بجلی کی بندش اوراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، رات تین بجے بلا جواز سپلائی بند کردی جاتی ہے اور صبح ہر دس منٹ بعد عمومی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا لیا ہے، گوادر کے ہسپتالوں میں داخل مریض تڑپ اْٹھے اور مدارس و اسکول میں پڑھنے والے طالب علم شدید ذہنی دباؤ کے شکار ہیں
، دن کے اوقات لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ کے کام میں خلل پڑھ رہا ہے جس سے وہ پریشان ہیں نمازیوں کو مساجد میں نماز کے اوقات لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جن کو اپنی مذہبی فرائض انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں