کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ سینئر نائب صدر دائود خان پانیزئی جنرل سیکرٹری ملک نصیب آ بیٹنی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنایت خان کاکڑ نائب صدر نوراچکزئی اور ڈسٹرکٹ کی کابینہ کے تمام ارکان نے چمن میں جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیرمولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد کی شہادت اور 14 کے زخمی ہونے پرشدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی
، انہوںنے کہاکہ بم دھماکے کے ذمہ دار انسان کہلانے کے قابل نہیں بے گناہ افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے عناصر عبرتناک سزا کے مستحق ہیں انہوںنے مولانا عبدالقادر لونی اور قاری مہرآ کے محفوظ رہنے پر آ پاک کا شکرادا کیا انہوںنے کہاکہ یہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش ہوسکتی ہے کیونکہ ملک کے دشمن دہشت گردی کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب اندھا دھند قتل وغارتگری اور خونریزی کی اجازت نہیں دیتا قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے
انہوںنے کہاکہ دہشتگرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ایک بار پھر سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں مگر دشمن اپنی ایسی گھنائونی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا انہوںنے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔