|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2015

 کراچی: شہرقائد میں انسداد پولیو مہم کے پیش نظر 6 روز کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کراچی پولیس چیف نے محکمہ داخلہ سندھ سے ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی محکمہ داخلہ نے 23 مارچ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ اورجیل کی سیر کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں سال کراچی کے علاقے بنارس، بلدیہ اور سعید آباد میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعات سامنے آنے کے بعد پولیو مہم روک دی گئی تھی جسے ایک مرتبہ پھر کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔