|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2021

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے تربت اور بولان میں سیکورٹی فورسیز پر حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوان اور گذشتہ دنوں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دو شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں پھر شروع ہوگئی ہیں

جسکا مقابلہ ہمیں متحد ہوکر کرنا ہوگا اپنے ایک بیان سینٹر سعید احمد ہاشمی نے گذشتہ دنوں پیر اسماعیل اور تربت میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انہتائی افسوسناک واقعہ ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھیایسے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیائع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے ایسے واقعات سے بلوچستان میں جاری ترقی و خوشحالی کا عمل بھی متاثر ہوسکتا ھے

لہذا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی اور سیاستدانوں کو سر جوڑ کر بیھٹنا ہوگا تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جاسکے اوراگر بطور قوم اس حوالے سے متحد نہ ہوئے بلوچستان کی ترقی کے مراحل بری طرح متاثر ہوں گئے جسکے مجموی طور پر منفی اثرات صوبے پر مرتب ہوں گئے ۔