|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2021

پنجگور: پنجگور نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے زیر اہتمام 11 جون کو شہید حمید بلوچ اور نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی یاد میں ایک تعزیعتی ریفرینس نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے رکن شیر علی بلوچ کی رہائش گا تسپ میں منعقد ہوا جس میں صلع بھر سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیعتی ریفرنس میں شہید حمید بلوچ اور ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی سیاسی خدمات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

تعزیعتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی تیڈرچ سینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ بلوچستان وحدت کے رکن شیر علی وزیر بلوچ تاج بلوچ افتخار کریم بلوچ صدیق بلوچ شعیب جان بلوچ چیئرمین عبدالمالک بلوچ گہرام شریف بلوچ اسرار محمد حسنی صمد صادق رھچار سمیت قائرین نے بھر پور شرکت کیا تعزیعیتی ریفرنس کے تقریب سے قبل شہید حمید بلوچ اور ڈاکٹر وزیر علی بلوچ اور دیگر شہدا کی یاد میں دو منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اخیتار کی گئی تعزیعتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ نیشنل پارٹی بلوچستان کوحدت کے ورکنگ کمیٹی کے رکن شیر علی وزیر بلوچ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ محمد صدیق بلوچ تحصیل صدر تاج بلوچ گہرام شریف بلوچ شعیب جان بلوچ صمد صادق بوچ اسرار محمد حسنی بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے شہید حمید بلوچ اور نیشنل پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کو انکی سیاسی خدمات اور قربانی پر انھیں زبدست خراج تحسین پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ شہید حمید بلوچ نے پھانسی کے پھندے کو گلے لگا کر پوری دنیا میں ثابت کردیا کہ بلوچ قوم کسی ہی مظلوم اور محکوم اقوام کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

شہید حمید بلوچ ایک طالب علم کی حیثیت سے بی ایس او کے پلیٹ فارم سے حق کی خاطر الم بلند کرکے خندہ پیشانی سے جام شہادت نوش کیا شہید حمید بلوچ کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں عہد کرنا چاہے کہ ہم شہید حمید بلوچ کی لازوال قربانی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی سیاسی حدف قومی حق حاکمیت کی منزل تک پہنچ سکے شہید حمید بلوچ کی قربانی بلوچ قوم کی شعوری سیاسی جدوجہد کی بنیاد ہے جس نے قربانی دیکر بلوچ قوم اور نوجوانوں کیلئے راہیں متعین کی ہے مقررین نے نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء اور حقیقی نظریاتی قوم پرست سیاست کے درویش صفت انسان مرحوم ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی سیاسی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر وزیر علی بلوچ بلوچستان کے قوم پرست سیاست کے روح روان نظریاتی شعوری سیاست کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتی تھی انکی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں مرحوم ڈاکٹر وزیرعلی ں لوچ نے اپنی سیاسی بصیرت اور بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت بلوچستان کے مانے ہوئے قومی رہنماوں کی صف میں شامل تھا

جنہوں نے نیپ کے بعد بلوچستان میں پہلی بار قوم پرست جماعت بی این وائی ایم کی بنیاد قائم کرکے قومی سیاسی جدوجہد کا اغاز کیا ہے وہ مرتے دم تک اپنے موقف پر قائم رہا ہے نیشنل پارٹی ڈاکٹر وزیر علی کی قومی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا یے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے علاقہ تسپ بلوچستان کی قوم پرست سیاست کا قلعہ سیاسی ورکروں کیلئے ایک سیاسی درس گاہ کی حیثیت رکھتا ہے جنہوں ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کاکا دانظر شہید زاہد بلوچ اور سینکڑوں ایسے صفوت کو جنم دیا ہے جس نے اپنی خون سے قوم پرست سیاست تونائی فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی بقاء کی ضامن اور حقیقی قوم پرست سیاست کی اخری امید ہے بلوچستان کی بقاء و سلامتی نیشنل پارٹی کی قومی وطنی جمہوری جدوجہد سے وابستہ ہے نیشنل پارٹی کی مقبولیت نے سرکار زر دار سردار اور قوم دشمن قوتوں کی نیندیں حرام کررکھی ہے نیشنل پارٹی کی فکری جدوجہد نے مخالفین اور سیای پیداگیریوں پر لرز طاری کردیا ہے نیشنل پارٹی کے کارکن اپنی قومی سیاسی جدوجہد کو مزید منظم کرنے کیلئے شہدا کی فلسفے کی ابیاری کیلئے خود کو وقف کریں۔