|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2015

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے اہم شاہراہ جوائنٹ روڈ پر گھنٹوں بدترین ٹریف جام کے باعث لوگوں اذیت کاسامناکرناپڑا‘ اتوارکے روز سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جس میں جوائنٹ روڈ پر محترمہ بے نظیر شہید پل کو تینوں اطراف سے بلاک کردیا گیا اور دیگر جانب نواب نوروز خان اسٹیڈن کے اطراف بھی غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے اورشاہراہ کوبلاک کیا گیا ‘ کئی گاڑیاں جوائنٹ روڈ اورنواب نوروز خان اسٹیڈیم کے اطراف پھنس گئی اور ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہوگیا ‘ لوگوں کئی گھنٹے تک شاہراہ پر پھنسے رہے اور شدید غصے کا اظہار کرتے رہے ‘ ٹریفک میں پھنسے شہری محمد طاریق نے بتایا کہ وہ اپنے گھر چار گھنٹے انتظار کے بعد پہنچے جبکہ انکے گھر کا فاصلہ دس سے پندرہ منٹ ڈرائیو کا بنتا ہے اسی طرح سریاب‘ جوائنٹ روڈ ‘ زرغون روڈ اور بروری روڈ کے رہائشی کافی دقت اور اذیت سے دوچار رہے اتوار کے روز اکثر شاہراہوں پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوتا ہے تاہم وی آئی پی ایونٹ کے باعث شہر میں بری طرح ٹریفک جام رہا‘ ایک اور شہری نے کہا کہ بے نظیر پل کو اکثر سیکورٹی کے نام پر بند کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب حکمران غیر معمولی سیکورٹی انتظامات میں منعقد ہونے والے تقریبات میں دعوی کرتے ہیں کہ حالات معمول پر آچکے ہیں شہریوں نے سینئرسرکاری افسران اور وزراء کی سیکورٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکمران کوئی کارکردگی نہیں دیکھا رہے جبکہ دوسری جانب کروڑوں روپے انکی سیکورٹی پر خرچ ہورہے ہیں اسی طرح سیکورٹی کے نام پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دہشتگردی کے واقعات میں عوام مارے جاتے ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وی آئی پی ایونٹ اور موومنٹ کو شہر وسط سے دور رکھا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں سکیں۔