|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2021

فیس بک نےصارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر مصروف رکھنے کےلیے پیر21 جون سے پاڈ کاسٹ اور براہ راست آڈیو اسٹریمز کا آغاز کررہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔

 

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اس وقت صرف امریکا میں عوامی شخصیات اور فیس بک کے کچھ گروپس کو یہ براہ راست آڈیو پلٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دے گا ، تاہم آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے صارفین ان آڈیورومز میں سننے والے کی حیثیت سے حصہ لے سکتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس والے عوامی شخصیات کو براہ راست آڈیو رومز شروع کرنے کی اجازت دے رہا ہے جبکہ یہ اکاؤنٹ ہولڈرز دوسروں کو مہمان کی حیثیت سے بولنے کےلیے مدعو کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں فیس بک مختلف موسیقاروں ، صحافیوں اور ایتھلیٹوں سمیت