|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2021

مستونگ: لکپاس ٹول پلازہ ملک کے دیگر ٹول پلازوں سے مختلف کیوں؟ملک بھر کے دیگر ٹول پلازوں پر گاڑیوں سے 24گھنٹوں میں ایک بار ٹول ٹیکس وصول کی جاتی ہے مگر یہاں لکپاس ٹول پلازہ پر ایک گاڑی دن میں جتنی بار گزرے اتنے بار ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑتاہے جو کہ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے جبکہ دوسری جانب تقریبا 15سال پہلے ٹول پلازہ ایک معائدے کے تحت دیاگیا

مگر اس عرصہ میں ٹول پلازہ کے زمہ داروں نے پرانا لکپاس روڈ بھی بحال نہیں کرسکے اور نہ ہی لکپاس ٹنل کی رنگ و روغن کی گئی نہ ہی روڈ کی ٹوٹ پوٹ بن سکے روڈ کی حالت بہتر نہیں ہوسکی،ملک کے دیگر علاقوں میں اکثر مقامات پر ٹول پلازوں پر متعلقہ اضلاع کے گاڑیوں کو ٹول ٹیکس میں رعایت یا استثنی حاصل ہے مگر یہاں پر ضلع مستونگ کے گاڑی مالکان کو کسی قسم سہولت میسر نہیں اور ٹول ٹیکس بھی زیادہ ہیں۔

مستونگ کے عوامی و سیاسی ،و سماجی اور ٹرانسپوٹرز حلقوں نے صوبائی حکومت کے اعلی حکام خصوصا ڈپٹی کمشنر مستونگ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ لکپاس ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس پر نظرثانی اور مستونگ کے لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے سہولت فراہم کرنے اور ٹول ٹیکس چوبیس گھنٹوں میں ایک بار کرنے کا پابند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ساتھ ہی معائدے پر مکمل عمل درآمد کرائی جائے۔