|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2021

کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبداسلام بادینی نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ سریاب روڈ کی توسیعی منصوبہ بندی شروع کی گئی مگر کام میں سست روی دکھائی دے رہی ہے سریاب روڈ کے دونوں جانب کھڈے اورگڑھے کودکر چھوڑ دی گئی ڈوریشن سے ہروقت گردوغبار اڑتادکھائی دے رہا ہے جس سے ایک جانب ٹرانسپورٹرز ،عوام کوآمدورفت میں مشکلات درپیش ہے

بلوچستان کی اکثرآبادی کاکوئٹہ آنا جانا اسی سڑک کے ذریعے ہوتی ہے اس کے علاوہ تاجربرادری کی تجارت بھی متاثرہورہی ہے خاص کر وہاں کے دکانداران اس سے شدید متاثرہورہی ہے کروناوائرس لاک ڈاؤن کے باعث پہلے سے ہی کاروبار ٹھپ ہوگئے تھے۔

اب سریاب روڈ توسیعی منصوبے کی سست روی سے یہ مزید متاثرہورہے ہیں اس لیے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کام کی رفتارتیز کرنے کیساتھ ڈوریشن کو ہروقت پانی کاچھڑکاؤ کی جائے اور جوائنٹ روڈ کی طرح اسے جلدازجلد مکمل کیاجائے تاکہ ٹرانسپورٹرز ،عوام کیساتھ ساتھ تاجربرادری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرسکے۔