\کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے دونئے یژنز اور اضلاع کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، منگل کو گورنر بلوچستان نے کابینہ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ضلع ژوب کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ژوب ڈویژ ن میںژوب، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی جبکہ لورالائی ڈویژن میں ضلع لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان اور دکی شامل ہیں اسی طرح قلعہ عبداللہ کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کردیا.گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جنگل پیر علی زئی ہوگا
جس میں سب ڈویژن گلستان اور قلعہ عبداللہ ، تحصیل و سب تحصیل قلعہ عبداللہ، گلستان اور دوبندی شامل ہیں اسی طرح ضلع چمن کاہیڈکوارٹر چمن میں ہوگا جس میں سب ڈویژن سٹی چمن، سب ڈویژن صدر چمن ، تحصیل سٹی چمن، تحصیل صدر چمن شامل ہیں واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈویژنز کی تعداد 8جبکہ اضلاع کی تعداد 34ہوگئی ہے نئے ڈویژنز اور اضلاع کا فیصلہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کی سفارش پر کیاگیا ہے