تربت: بی این پی عوامی کیچ کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ بلوچ کی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و صوبائی وزیر سماجی بہبود و نان فارمل ایجوکیشن میر اسد اللہ بلوچ سے ان کی رہائش گاہ کوئٹہ میں پارٹی امور، بلوچستان کی سیاسی تناظر اور دیگر اہم ایجنڈوں پر تفصیلی ملاقات۔
ملاقات میں ظریف زدگ بلوچ نے بحثیت ضلعی صدر پارٹی منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیچ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں سوشل ویلفیئر کی آسامیوں پر جس طرح خالص میرٹ کو ترجیح دے کر حقدار امیدوارں کو سامنے آنے کا موقع دیا گیا اس کی نظیر ملنا مشکل ہے ڈسٹرکٹ کیچ میں 60 پوسٹیں منظور کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے ورنہ وہاں کے نمائندوں نے ابھی تک میرٹ کی بنیاد پر اتنے پوسٹ نہیں کیئے ہیں۔
میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں ووٹ دیا کہ اسمبلی میں جا کر ہماری نمائندگی کریں تو یہ ہماری قومی زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے غریب و لاچار اور غیور عوام کی اصل نمائندگی کا حق ادا کریں اور ہم یہی جزبہ و بھروسہ رکھتے ہیں کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہے الحمدللہ آج نہیں 20 سالوں سے عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر نہ صرف پنجگور بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کی دل سے خدمت کررہے ہیں اور سمجھتے ہیں عوام کی خدمت کا جزبہ اللہ رب العزت کا تحفہ ہے شاید ہر کسی کو نصیب نہ ہو۔
مزید کہا گیا کہ بی این پی عوامی کی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جسکی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے پنجگور میں یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح دو سال پہلے کر چکے ہیں جس میں 700 سو سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔