|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2015

لورالائی: ضلع لورلاائی کے علاقے میخترمیں گذشتہ شپ چچلومیں نا معلوم دہشت گرد وں نے لورالائی سے تونسہ ا جانے والے کو چ کو روک کر تمام مسافروں کو اتارکر ان کی شناخت کی جس میں پو لیس اہلکار جن میں ایس ایچ او راڑہ شم محمد طا ہر اور اے ایس آئی محمد رفیق اور چا غی سے چھٹی پر جانے والا ایف سی اہلکار جمعہ خان کو پہنچان کر گو لیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ پو لیس کی ایک گاڑی جو کہ لورالائی عدالت میں پیشی کے بعد واپس با رکھان جا رہی تھی جیسے ہی پو لیس کی یہ گا ڑی جائے واردات پہنچی تو یہاں فا ئرنگ کا سلسلہ جاری تھا اس دوران گا ڑی میں سوار پو لیس کے چا ر اہلکار سر فراز،حبیب اللہ،قیوم اور مراد شامل ہیں گا ڑی سے چلانگ لگا کر فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے دہشت گر دوں نے پو لیس گا ڑی کو راکٹ لانچر سے اوڑا کر جلا دیا گیا اورایک اطلاع کے مطا بق دہشت گردو ں نے متعدد افراد کو اغوا بھی کر لیا ہے جس کی تا حا ل تصدیق نہ ہو سکی دہشت گرد کئی گھنٹے کا روائی کر تے رہیں لیکن انتظا میہ ،لیویز اور یگر اداروں کی طرف سے کو ئی کا روائی نہیں کی گئی دوسرے روز علاقے میں ایف سی اور ضلعی انتظا میہ لورالائی نے ہیلی کا پٹر وں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا ایس ایچ او طا ہر اور رفیق اے ایس آئی کی نماز جنازہ پو لیس لائن میں ادا کر کے میتیں تو نسہ روانہ کر دی گئی۔نماز جنازہ میں کوئی حکومتی شخصیت،پولیس کے آفسران،اور کو ئی اہم شخصیت شامل نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی شاہزیب کاکڑ ،ایف سی ،اے ٹی ایف اور لیویز علا قے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز چو کی چچلو کو دہشت گر دوں نے با رودی مواد سے اڑا دیا بم ڈسپو زل کے کلیئر ہو نے کے بعد چو کی کے نقصا ن کا اندا زہ لگا یا جائے گا۔یا د رہے کہ چند ماہ قبل لورالائی ضلع میں دہشت گر دی کے سنگین واقعا ت رونما ہو ئے جس میں زڑہ لیویز تھا نہ پر دہشت گر دوں نے حملہ کر کے تھا نے کو تباہاور اسلحہ چین کر فرار چچلو ایف سی چیک پو سٹ پر دہشت گردو ں نے حملہ کر کے ایف سی کے سات جوان شہید کر لیا مہا جر کیمپ میں ایک نیم سر کاری گا ڑی کو یر غمال بنا کر کا رکنوں کو شدید زخمی کیا لیویز چو کی تنگ کے قریب ڈی پی او شیرانی کی گا ڑی پر دہشت گر دوں نے حملہ کر رکے تین اہلکاروں کو شہد جبکہ ڈی پی او کو شدید زخمی کیا ۔اسی طرح اغوا کاری کے بڑے بڑے واقعقات رو نما ہو ئے لیکن کا ئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔