|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2021

حب: لسبیلہ کے پہاڑی علاقہ کنراچ کا زمینی رابطہ بحال کردیا گیا ضلعی انتظامیہ کی مون سون سے قبل کئے گئے پیشگی اقدامات کارگر ثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے کورود ندی کے کازوے سے ٹریفک کی امدورفت معطل ہوچکی تھی اور ددر کمپنی آئل لیجانے والا ایک ٹینکر بھی اسی کازوے پر پانی میں بہہ گیاتھا۔

جسے روڈ سے کئی فٹ دور سیلابی ریلوں نے الٹا دیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گزشتہ روز ددر کمپنی کی ہیوی مشینری کی مدد سے روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے مزید سیلابی ریلے نا آئے تو امدورفت معطل نہیں ہوگی اس مقام پر ایک پل تعمیر کیاجانا انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے ابتک کے گاڑیاں سیلابی ریلوں کی زد میں آچکی ہیں ۔

واضح رہے کہ اس بار مون سون بارشوں سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ نے پیشگی اقدامات کررکھے تھے جسکی وجہ سے نقصانات سے بچنے میں مدد ملی خصوصی طور پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر محمدانور بلوچ کی ہدایت پر میونسپل عملے نے ہیوی مشینری کے ذریعے وندر ندی کی صفائی کرکے آبی گزرگاہ کو صاف کردیا تھا جس کی وجہ سے عوامی املاک سیلابی ریلوں کے نقصانات سے بچ گئیں۔