ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سابق صوبائی وزیر جان علی چنگیزی کوئٹہ ڈویژن کے صدر آغا ناصر شاہ سٹی صدر ڈیرہ مراد جمالی میر اصغر علی عمرانی نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹونے 1973میں آئین بناکر نئے پاکستان کا قیام لایا ملک کو ایٹمی طاقت دی جاگیراداروں اورسرمایہ داروں سے لاکھوں ایکڑاراضی ذرعی اصلاحات کے تحت غریبوں اورکسانوں میں تقسیم کی اورقوم کو سیاسی شعوردے کران کے اپنے ووٹ کی اہمیت اورطاقت دے کرحقوق کیلئے نیاپلیٹ فارم دیا آمرانہ قوتوں کے خلاف طویل جدوجہدکرکے جمہوریت اور جمہوری اداروں اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی اوراپنے خاندان کی قربانی دی مگرکسی کے سامنے نہیں جھکے اوراپنے اصولوں پر ڈٹے رہے انہوں نے کہاکہ آج ملک میں پیپلزپارٹی کی بدولت جمہوریت قائم ہے آصف علی ذرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اس ملک کوٹوٹنے سے بچایا اورمحترمہ کی دی ہوئی مفاہمتی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے کسی کی مخالفت نہیں کی 2013کے انتخابات میں ایک سازش کے تحت بلوچستان سمیت ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کو دانستہ طور پر ہرایا گیا آج کارکنوں کو عہدکرنا ہے کہ وہ اپنے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہدکوتیزکریں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے بانی شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پرڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ مرکزی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے نصیرآباد کے صدر میر داؤد خان عمرانی جنرل سیکریڑی ڈاکڑ احمد حسین پندرانی شیر محمد خان ترین محمد یعقوب زیاروال نظام الدین پشین سید آغا ناصر شاہ نصراﷲ رڈ غلام رسول سولنگی سکندر علی گورشانی ملک میر وائس کانسی چوہدری سلامت علی کامرید گوہرام علی منور حسین لانگوشاہ مراد خان رند کامریڈ نزیراحمد مستوئی ممتاز علی ڈومکی نیاز احمد ابڑو سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا مقریرین نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو شہید پاکستان میں جمہوریت کے معمار رہے وہ تیسری دنیا کے عظیم لیڈر تھے انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا بھٹو کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ وہ عوام دشمن کو شکست دے گی چار اپریل کو ہم ایک اعلیٰ عظیم شخصیت کی برسی منا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکی سالمیت اور بقاء کی خاطر اپنی جان کی قربانی لگا دی آج پیپلز پارٹی کے جیالے ان کے بتائے ہوئے اصولوں اور سیاسی فلسفے پر گامزن ہیں جہنوں نے غریب عوام کو بولنے اور اسمبلیوں میں جاگیراروں سرداروں کے مقابلے عوام کے نمائندوں کو پہنچانے میں پہلی سیڑھی کا کردار ادا کیا اور کہاکہ نوازشریف نے اپنی جان کی پناہ مانگنے کیلئے آمر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور رات کی تاریکی میں ملک بد ر ہو ئے تھے اور کہاکہ بلوچستان میں عوام کو قوم پرستی کی سیاست میں دھکیلا جا رہا ہے دن کے اجھالے میں قوم پرستی کی بات کرنے والے رات کی تاریکی میں ان کی نوٹوں کی آواز کہیں اور سنائی دیتی ہیں تقریب سے قبل شہید ذوالفقار بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خونی کی گئی اور غریب عوام میں نگر تقسیم کیا ۔